نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3810000ہو گئیں،کیسز17کروڑ64لاکھ سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 614955ہو گئیں،کیسز3کروڑ43لاکھ15ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 370168ہو گئیں،کیسز2کروڑ94لاکھ24ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں کورونا سے 486000افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ کیسز 1کروڑ73لاکھ76ہزار تک پہنچ گئے۔ فرانس میں اموات 110407ہو گئیں،کیسز57لاکھ37ہزار 810سے زائد ہو گئے۔ترکی میں 48668افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز53لاکھ25ہزار سے زائد ہوگئے۔روس میں اموات126073ہو گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 51لاکھ93ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں ہلاکتیں 127896ہو گئیں،کیسز45لاکھ58ہزار سے بڑھ گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 3 لاکھ سے زائد اور1 کروڑ 22 لاکھ 29 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے