پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کوررونا کیسز میں کمی آنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں محدود مریضوں کے لئے آج (پیر کو) او پی ڈی کھول دی جائے گی۔ہسپتا ل حکام کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر گذشتہ تین ماہ سے ہسپتا ل کی او پی ڈی کو بند رکھا گیا تاہم صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں کمی آنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل کی او پی ڈی کو محدود مریضوں کے لئے کھولا جا رہا ہے۔ہسپتال ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پربہت ضروری یونٹس کی او پی ڈی کھولی جا رہی ہے، ہسپتا ل میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ہسپتال میں کورونا مریضوں کو بھی بلا تعطل علاج فراہم کیا جا رہا ہے، لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 90مریض زیرعلاج ہیں جن میں 6مریض آئی سی یو میں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے