سوات (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر سوات بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن،دریائے سوات کے کنارے کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ بڑی عمارتیں مسمار،تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں بحرین میں متعدد تجاوزات غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا،اب دوسرے مرحلے میں تحصیل بابوزئی، فضا گٹ بائی پاس اور دریائے سوات کے کنارے سمیت متعدد مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے،دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ بڑی بڑی عمارتیں مسمار،سوات بھر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری، سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات گرا دیے گئے سرکاری زمینیوں پر غیر قانونی قبضوں چھڑانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کی ٹیمیں سرگرم،غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی،دریاؤں کے کناروں پر تجاوزات سے سیلاب کے دوران مقامی آبادی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔