لاہور (مانند نیوز ڈیسک) شوگر ملز اسکینڈل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش ہو گئے۔ ایف آئی اے کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف سے تفتیش کی۔چینی اسکینڈل کیس میں ایک اور بڑی پیشی مگر اب کے بار حکومتی نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ہی ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے رو برو پیش ہوئے۔ کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد کے استقبال کے لئیے ایف آئی سے دفتر پہنچے اور خوب نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ایف آئی اے کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف سے ایک گھنٹہ تک تفتیش کی جبکہ شہباز شریف کو ارسال کردہ بیس سوالات کے جوابات بھی طلب کئیے۔شہباز شریف کی ایف آئی اے میں پیشی کے موقع پر ایف آئی اے آفس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئیے گئے،پولیس حکام نے کسی بھی کارکن کو ایف آئی اے بلڈنگ کے قریب جانے کی اجازت نہ دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے