ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے زیراہتمام حسن گڑھی پشاور میں عزیز خان کی رہائش گاہ پر شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے مناسبت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جمیل بھٹی، زبیر خان،دیاہ رام، وقار مسیح،عباس مسیح,چوہدری اسلم، راج کمار، روحید گل اور کندھن سنگھ نے بھی شرکت کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی میں سینکڑوں افراد نے شمولیت اختیار کرلی پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو ہمارے دلوں میں قیامت تک زندہ رہے گی.پیر نصیب چند کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید دادا اور والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں پائیدار اورحقیقی جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں اور انتہائی قلیل عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے. اپنی مدبرانہ اور دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج مخالفین بھی بلاول بھٹو کے گن گارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ بلاول بھٹوزرداری عوام کی طاقت سے وزیراعظم بن کر وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیں گے۔