ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئےتفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ہزارہ میر ویس نیاز کی ہدایات پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کا ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر عرفان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر محمد نعیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر حسن جہانگیری، رجسٹرار افتخار حسین، اے ایس پی ڈاکٹر خدیجہ عمر اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سید فاروق شاہ بھی موجود تھے۔ ایبٹ آباد ٹریفک پولیس اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کی بنا پر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کو خصوصی اپلیکیشن بنا کر دے گئی جس سے مستقبل میں عوام الناس کو ڈرائیونگ لائیسنس کے اصول، ٹریفک کے دیگر معاملات اور آن لائن شکایات درج کرانے میں آسانی ہوگئی۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس کے عملے کو مختلف امور میں ٹریننگ دے گئی جبکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباہ و طلبات ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ انٹرن شپ میں بھی حصہ لیں گئیں اور ٹریفک آگائی کی تعلیم کے سلسلے میں ایبٹ آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر مختلف سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں باہمی معاونت سے کام کرے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے