اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) نے بارہ روز کے لیے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کرنے کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے اٹھارہ جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ دو اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی،نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلبا کو ہونگی اور اساتذہ کو نہیں۔پروموشن پالیسی بھی جاری کر دی گئی جس میں پہلی سے ساتویں کلاسز کو بغیر امتحان پاس کرنے کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ادارے میں ہی طلبا کی چاراسسمنٹ لی جائیں جن کا ریکارڈ محفوظ رکھا جائے۔پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اسسمنٹ کا نتیجہ جو بھی ہوکسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائے گا۔ پروموشن پالیسی میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلبا کو دی جائیں گی۔ چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو نئے یکساں سلیبس کی ٹریننگ دی جائے گی۔تعلیمی حلقوں نے پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں تعلیمی ادارے کھولنا سمجھ سے بالا تر فیصلہ ہے، بارہ روز کی چھٹیوں میں ہی عید الاضحی کی تعطیلات بھی شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے