بنوں (مانند نیوز ڈیسک) بنوں پولیس کی کوششوں سے 23 سالہ اراضی کا معاملہ حل ہوگیا عدالت اور مقامی مشران کی کوششوں کے باوجود مسئلہ حل کی طرف نہیں جاتا اراضی کا معاملہ چچا اور بھتیجوں کے مابین چلا آرہا تھا فریق نثار خان نے ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد علی خان کو معاملے کے حل کیلئے درخواست دی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد علی خان مسئلے کے حل کیلئے ڈی پی او عمران شاہد کو ہدایت کی کہ مسئلہ سن کر حل کریں ڈی پی او عمران شاہد نے متعلقہ ڈی ایس پی رولر ون نبی شاہ اور متعلقہ ایس ایچ او عبدالمجید مروت کو حل کرنے کی ہدایت کی جس پر متعلقہ ڈی ایس پی رولر ون نبی شاہ اور ایس ایچ او عبدالمجید مروت نے کوشش شروع کی اور مسئلہ مقامی مشران کے ہمراہ دونوں فریقین کی خواہش کے مطابق حل کردیا اور چالیس کنال اراضی حق دار کو دے دی جس پر دونوں فریقین نے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے اراضی کا دورہ کیا اور پولیس کی موجودگی میں اراضی پر ٹریکٹر چلایاگیا ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس ہر وقت تیار ہے جہاں بھی مسئلہ ہو کسی کو بھی ہو پولیس نمٹنے کیلئے کوشاں رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے