مکہ مکرمہ (مانند نیوز ڈیسک) حرم شریف کی سینیٹائز یشن کا عمل مکمل کر لیا گیا۔مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق حرم شریف کی چھتوں، فرش اور پورے حصے کو سینیٹائز کر دیا گیا، حرم شریف میں سینی ٹائزیشن کے لیے 450 سے زیادہ سینی ٹائزنگ پمپس کا استعمال کیا گیا۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق ایک تھرمل کیمرے سے 1 سیکنڈ میں 6 سے 8 افراد کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ، کل (پیر کو) وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گا اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔اس سال 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ مسجد الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل روانگی کی اجازت نہیں ہو گی، میدانِ عرفات اور مزدلفہ جانے کے لیے خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے