کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے مختلف اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تازہ جھڑپوں میں کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان طالبان حملے میں جاں بحق ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاپیسا کے ڈپٹی گورنر عزیز الرحمان تواب گذشتہ روز ضلع نجراب میں طالبان کے حملے میں ہلاک ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق ضلع بگرام میں افغان ائیر فورس کا پائلٹ بھی فائرنگ سے ہلاک  ہو گیا۔ادھر گورنر پروان نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے صوبے پروان کے ضلع شیخ علی کا قبضہ طالبان سے واپس لے لیا تاہم ضلع شیخ علی کے نواح میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ روز افغان فورسز نے سیغان،کہمرد اور  چخانسور اضلاع کا قبضہ طالبان سے واپس لیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے