سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) سخاکوٹ میں گھریلوں تنازعہ پر لیویز اہلکار نے سرکاری بندوق سے فائرنگ کرکے اپنے والدہ اور بہن کو موت کے گھات اتار دئیے۔ جبکہ فائرنگ سے دیگر تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طورپر تحصیل درگئی منتقل کر دئے گئیں۔جہاں سے تشویشناک حالات کے باعث پشاور ہسپتال منتقل کردیا گئے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب،مقدمہ درج تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ کے نواحی علاقہ زنگل پٹے میں ملز م امجد علی ولد شیر علی خان جو کہ ملاکنڈ لیویز فورس میں سپاہی تھا گزشتہ شب ڈیوٹی سے واپسی پر گھر میں گھریلوں تنازعہ پر سرکاری بندوق سے فائرنگ کرکے اپنے والدہ مسماۃ (ر) زوجہ شیر علی اور بہن مسماۃ (س) کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردئے جبکہ فائرنگ سے ملزم کے دو بھائی واجد علی اوراجمل خان اور بھابھی مسماۃ (ع) شدید زخمی ہوگئے۔ جنکو فوری طور پر درگئی پہنچائے گئے جہاں سے تشویشناک حالات کے باعث پشاور منتقل کردیا گئے۔ ملزم جائے واقعہ سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیاہے۔لیویز تھانہ سخاکوٹ نے ملزم امجد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔