اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے 657ارب ڈالرز کی فنڈنگ کاا علان کردیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ اس رقم میں سے پاکستان کو دو ارب80کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق رکن ممالک کو کوروناوائرس پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275ارب ڈالرز فراہم کئے جائیں گے۔اس رقم کی فراہمی پر 23اگست سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ پاکستان کو دو ارب 80کروڑ ڈالرز رواں ماہ کے آخر تک ملنے کی توقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے