ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) یوم عاشورہ کاجلوس سخت سیکیورٹی میں احتتام پذیر،ذوجناح وعالم کے مختلف جلوس سخت سیکیورٹی میں  مین بازار میں اکٹھے ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قومی امام باڑہ پہیچ کر خیروعافیت سے احتتام پذیر ہواعلماء وذاکریننے فلسفہ حضرت امام حسین اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضت امام حسین نے باطل کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا اور ساتھیوں سمیت شھادت قبول کرلی امام حسین نے ہمیں ہمشہ باطل اور لا دینی قوتوں کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور حق کا ساتھ دینے کا سبق دیا ہے۔ عزاداروں نے سینہ زنی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے اپنے   جزبات کو ظاہر کررہے تھے  جلوس میں چوک سے ہوتا ہوا قومی امام بارگاہ پر احتتام پذیر ہوا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے)محرام الھرام کے موقع پرہنگو میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ہنگو کی داخلی وخارجی راستوں کو خاردار تار سے بند کیے گئے تھے۔  پہاڑون کی چوٹیوں اور اونچے مقامات پر سیکیورٹی فورسز کے مسلح دستے تعینات کیے گئے تھے  پورے بازار کے دوکانوں کو سنیپ چیکنگ کے بعد سیل کیے گئے تھے شہر میں تمام موبائل سروس بند تھے سیکیورٹی فورسز کے مسلح دستے شہر میں مسلسل گشت کررہے تھے۔  جبکہ کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس عاطف مشتاق،ونگ کمانڈر کرنل اسامہ،ڈی سی سر مد سلیم اور ڈی پی او اکرام اللہ خا ن نے شہر بھر میں سیکیورٹی انتظامات کا مسلسل جائزہ لے رہے تھے۔ ٖ ڈی سی آفس میں کنٹرول قائم کیا گیا تھا  جہاں سے سی سی ٹی و ی کیمروں کے ذریعے سے  علاقے کی نگرانی کی جارہی تھی۔اور انتظامیہ کا  علاقہ مشران سے  بھی رابطے جاری تھے جس کی بدولت کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے