سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب امیر نورالحق نے کہا ہے کہ ائندہ انتخابات میں جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور ترازو کے نشان پر بھرپور حصہ لے گی۔جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جمہوری پارٹی ہے جس کے اندر مورثیت نہیں پائی جاتی اور تمام تر فیصلے باہمی مشاورت اور جمہوری انداز سء کئے جاتے ہے جماعت اسلامی کے علاوہ پارٹیاں نہیں بلکہ پراپرٹیاں ہیں جس میں باپ کے بعد بیٹا،بیٹی کے بعد پوتاپارٹی کی قیادت سنبھالتا ہے ان پارٹیاں میں لیڈر ز نہیں بلکہ ڈیلرپائے جاتے ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے درالعلوم تعلیم القران سخاکوٹ میں جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے اجتماع سے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع ارکان سے امیر جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ مولانا جمال الدین اور تحصیل امیر فضل وہاب نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اجتماع ارکان خفیہ بیلٹ پیپرکے زریعے صوبائی حلقہ پی کے 19اور تحصیل ناظم درگئی کے لئے تین تین ناموں کارائے لیا گیاجیسے بعد میں پارلیمانی بورڈ کے منظوری کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں کرپشن سے پاک پارٹی ہے جس کے ہزاروں کارکنان،ممبران قومی وصوبائی اسمبلی،وزراء، سینٹر، کونسلرز،میئرز، ضلعی ناظمین وغیرہ رہ چکے ہیں لیکن اللہ کاشکر ہے کسی ایک پر کرپشن کاالزام تک نہیں ہے اور نہ کوئی نیب زدہ ہیں ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے