جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود پریس کلب میں آفریدی یتیم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پچاس یتیم و بے سہارا افراد میں فی کس گیارہ ہزار روپے ٹوٹل پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے کے قریب نقد امدادفراہم کی۔اس سلسلے میں جمرود پریس کلب میں تقریب منعقد ہوئی جس میں جمرود پریس کلب کے صدر ساجدعلی علی کوکی خیل،شاہد خان،مینہ گل،حسین جان،واحد گل،علی مر جان و دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے مہمان خصوصی جمرود پریس کلب کے صدر ساجدعلی کوکی خیل،شاہد خان،مینہ گل افریدی،حسین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افریدی یتیم فاونڈیشن بے سہارا، یتیموں کی مدد کرنافرض سمجھتی ہیں ضلع خیبر کے عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے غرباء و مساکین یتیموں اور بیواؤں کو دل کھول کر مدد کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کے عوام دہشتگردی سے متاثر علاقہ ہے جہاں پر انسانی زندگی کے تمام حقوق سے محروم اور انتہائی مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اس لیے مخیر خضرات غریبوں کی مدد کرنے کے لئے اپنا اپنا حصہ ڈال کر غرباء و مساکین یتیموں اور بیواؤں کو دل کھول کر مدد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ افریدی یتیم فاونڈیشن کے رضا کار اس مقصد کے لئے شب و روز محنت سے کام کرتے ہیں تاکہ غریب عوام کی مشکلات میں کمی لاسکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کے ہر قوم کے غریب وحقدار یتیم بچوں کو نقد رقم تقیسم کرنے کا یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہیں جو مسافروں کی مدد سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ افریدی یتیم فاؤنڈیشن مخیر حضرات،بیرون ملک مسافروں کے مدد سے یتیم و غریبوں کی مدد کررہی ہیں اس لیے اس خدمت میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو مدد کرنی چاہیئے۔