اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) نے کابل ایئرپورٹ پر ناکافی سہولیات کے باعث کابل فلائٹ آپریشن فی الحال معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر ناکافی سہولیات اور رن وے پر موجود کچرا فلائٹ آپریشن میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ایئرپورٹ پر صفائی کا عملہ بھی موجود نہیں ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو پی آئی اے کی دو پروازیں 390 مسافروں کو لے کر کابل سے اسلام آباد پہنچی تھیں، جن میں پاکستانیوں سمیت 10 مختلف ممالک کے افراد شامل تھے۔افغانستان سول ایوی ایشن کے سربراہ بھی جمعے کو پی آئی اے پرواز سے پاکستان پہنچے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے