ادینزئی(عالمگیر خان)ادینزئی‘آئی جے ٹی امیدوار رکن کا قتل‘چکدرہ میں غا ئبانہ نماز جنازہ ادا۔نماز جنازہ کے بعد مظاہرہ۔چکدرہ مین بازار چوک میں بہاوالدین زکر یا یو نیورسٹی میں غنڈہ گر دطلبہ کے ہاتھوں قتل ہو نے والے اسلامی جمعیت طلبہ کے امیدوار رکن کلیم اللہ کی غا ئبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔جس میں اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ یو نیورسٹی اور ملاکنڈ مقام کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کیمطابق اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا نظم کی کال پر صوبہ بھر کی دیگر علاقوں کیطرح چکدرہ میں بھی اسلامی جمعیت طلبہ بہاوالدین زکریا یو نیورسٹی ملتان کے طالبعلم کلیم اللہ کے قتل کیخلاف ادینزئی پر یس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔مظاہر ین نے کتبے اٹھا رکھے تھے۔جس پر نعرے درج تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی سوشل میڈیا انچارج حمید اللہ،جنر سیکرٹری ملاکنڈ مقام محمد تیمور اور جنر ل سیکرٹر ی ملاکنڈ یو نیورسٹی حنیف اللہ نے کہا کہ کلیم اللہ کے قاتلوں کو فوری گر فتار کیا جائے۔تعلیمی اداروں میں کھلی عام غنڈہ گردی کا خاتمہ کیا جا ئے۔اسلامی جمعیت طلبہ پر امن تنظیم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر قتل میں ملوث عناصر کو گر فتار نہ کر لیا۔تو اسلامی جمعیت طلبہ احتجاج کا دائر ہ وسیع کر یں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے