بٹ خیلہ (ما نند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ الطاف احمد شیخ نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کی نشاندہی اور مشاورت سے مختلف مسائل ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرمسائل کا حل اور ترقی وخوشحالی ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل ملاکنڈ خاص کیلئے پیران کے مقام پر منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب میں کیا اسٹنٹ کمشنر محب اللہ ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر معظم خان بنگش کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے سر براہان کے علاوہ سماجی و سیاسی حلقے بھی کثیر تعداد میں اس موقع پر موجود تھے سماجی وسیاسی رہنماؤں سا بق کونسلران رشید خان پیر عظمت شاہ با چہ رحمن شاہ حسین حکیم زادہ نیاز احمد اصغر پیر قمر علی رفیع اللہ پردیسی وغیرہ نے علاقے میں آبنوشی وآبپاشی کے مسائل واٹر سپلائی سکیموں کی خرابی ایریگیشن سکیم کی زمینوں کے معاوضے کی عدم ادائیگی افسران کے عدم تعاون علاقے میں مضر صحت چپس وپاپڑ کی فروخت پر تفصیلی بحث کی محمد زمان نے شولوئی کے مسائل کی نشاندہی کی جبکہ سابق ضلعی کونسلرسبحانی گل نے صوبائی وزیر شکیل خان اور ایم این اے جنید اکبر کے ترقیاتی فنڈز سے جاری منصوبوں کی تفصیلی بیان کی ٹرانس جینڈز کیمونٹی کی صوبائی صدر آرزو خان نے اس موقع پر ملاکنڈ سے خواجہ سراؤں کی ضلع بدری اور انھیں زبردستی گھروں سے بے دخلی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ڈی سی نے کہا نے کہ یوسی ملاکنڈ میں پانی کی قلت اور واٹر سپلائی سکیموں کی خرابی وغیر فعالی کے خاتمے کیلئے بہت جلد محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور ایریگیشن کے ساتھ خصوصی کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے