مردوں کو اپنی ( مانند نیوز ڈیسک) خواتین کے بغیر باہر نکلنے کی اجازت نہ دی جائے: بختاور بھٹوسابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے خواتین کے تحفظ کے لیے عوامی مقامات پر مردوں کی پابندی کے بعد ایک اور مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ’میں اب بھی عوامی مقامات پر مردوں کی پابندی کے مطالبے پر کھڑی ہوں۔‘بختاور بھٹو نے کہا کہ ’مردوں کو اُن کی بہنوں، ماؤں، بیویوں یا بیٹیوں کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اگر ایسا ہوگا تو شاید پھر وہ خواتین پر حملہ کرنے سے پہلے دو بار سوچیں گے۔‘بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ’خواتین پر حملے کے بار بار اور بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے اس سے بہتر کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔‘اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ ’عوامی مقامات پر مردوں پر پابندی عائد کی جائے۔‘بختاور بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ’ہمیں خواتین کی حفاظت کے لیے مزید خواتین کی ضرورت ہے۔‘واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے