اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت کی تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ اجلاس میں وزارت سائنس ٹیکنالوجی حکام الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، الیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کرنے کے لئے وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم ٹیکنالوجی کے سافٹ وئیر، کوالٹی، سکیورٹی اور مینوفکچرنک پر سوالات اٹھائے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے ای وی ایم کی ٹیسٹنگ، ڈیزائن، ٹیکنیکل، فنگشنز کی تفصیلات مانگ لیں۔ الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی موجودہ صورت میں ووٹ کی رازداری برقرار نہیں رہے گی، ای وی ایم کا ڈیٹا کہاں سٹور ہوگا۔حکام وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے بتایا کہ بیک وقت صرف 20 امیدواروں میں سے ایک کو ٹک کرنے کا آپشن ای وی ایم پر دستیاب ہوگا، 20 امیدواروں سے زیادہ کی صورت میں نئی ووٹنگ مشین لگانا ہوگی۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے لئے الگ الگ ووٹنگ مشین درکار ہوگی۔ وزارت سائنس حکام الیکشن کمیشن کے سوالات اور خدشات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ وزارت سائنس ٹیکنالوجی اجاگر کی گئی غلطیاں دور کر کے دوبارہ الیکشن کمیشن کو ڈیمو دیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے