جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضابط شاہ مستل خیل نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  ہے کہ گزشتہ رات مخالفین جن میں نعمت شاہ، بہادر شاہ جو کہ پولیس کے حاضر سروس اہلکار ہیں نے ملک جان کے بیٹوں کے ہمراہ بھاری اسلحہ کیساتھ میرے گھر واقع شاہ کس پر حملہ کردیا، میرے بچوں پر فائرنگ کی جبکہ میرے گھر کو مکمل طور پر مسمار کردیا۔ واقعے کے بعد میں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے مخالفین کے خلاف کاروائی کے بجائے میرے بے گناہ بیٹے کو گرفتار کرکے تھانہ جمرود منتقل کر دیاجوکہ سراسرظلم اور نا انصافی ہیں میں اکیلا بندہ ہوں نہ کوئی دوسرابھائی ا اور نہ کوئی رشتہ دار ہے اسلئے مخالفین سے تحفظ فراہم کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ جمرود پولیس طرفداری چھوڑ کر مخالفین سے بھاری اسلحہ اپنے قبضہ میں لیں اور مجھے تحفظ فراہم کرے انھوں نے کہا کہ میں پریس کانفرنس کے ذریعے اعلی حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا ہمیں انصاف فراہم کرے اگر انصاف نہیں دلا سکتے تو ہم اپنے بچوں سمیت ہجرت کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے