لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن نے سنجیدہ گفتگو نہیں کی،پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جبکہ افغانستان میں عدم استحکام سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوتا ہے اس لیے کابل سے غیر ملکی انخلا میں بھرپور مدد کی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے مہاجرین پاکستان کی طرف آتے ہیں تو اس کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں۔ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں جبکہ بھارت سید علی گیلانی کے جنازے سے بھی ڈر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے موقع ملنے پر افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا، بھارت کو افغانستان میں توجہ کی کیا ضرورت ہے؟۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام گروپوں کی نمائندہ حکومت سے استحکام آئے گا اور افغانستان کو الگ چھوڑنے سے عدم استحکام پیدا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں قیادت کے لیے ٹاس ہو رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں لڑائی جھگڑا جاری ہے۔ کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن نے سنجیدہ گفتگو نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ٹوٹ چکی ہے اور ن لیگ میں اپنی لڑائی جاری ہے۔ اپوزیشن کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن جواب نہیں ملا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن کی کوئی رائے نہیں۔ بلاول بھٹو،مریم بی بی اور فضل الرحمان سب چوں چوں کا مربہ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے