اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 92سالہ کشمیری رہنما  سید علی شاہ گیلانی کا جسد خاکی چھینا جانا انتہائی شرمناک ہے۔ اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ یہ اقدام بھارت کے فاشزم  کا شکار ہونے کی ایک اور مثال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں نازی  نظریے سے متاثر آرایس ایس،  بی جے پی حکومت موجود ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ92سالہ  انتہائی معزز اور اصول پسند کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کا جسد خاکی چھیننا اور پھر ان کے اہلخانہ کے کیسز کا اندراج بھارت کا انتہائی شرمنا ک اقدام ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ بھارتی اخبار بھی خبر کا لنک بھی شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کی پولیس نے سید علی شاہ گیلانی کے اہلخانہ اور دیگر افراد کے خلاف بھارت مخالف نعرے لگانے اور سید علی گیلانی کی میت پر پاکستانی پرچم آویزاں کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ مقدمہ بڈگام پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا ۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے