بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) بٹ خیلہ سٹی اور ایکسپریس فیڈر کو بٹ خیلہ گرڈسٹیشن سے منسلک کر نے کیلئے ورک آرڈر جاری کر دیا گیا اس منصوبے پر کل2کروڑ32لاکھ89ہزار روپے کی لاگت آئے گی جو کہ تقریبا دوماہ میں مکمل ہو گاآئندہ ہفتے اس پر کام شروع ہو جائے گابٹ خیلہ گرڈ پیران سے ایکسپریس فیڈ کو ملانے کیلئے چار کلومیٹرطویل ہائی پاور کیبل اور پچاس پول نصب کئے جائیں گے جبکہ بٹ خیلہ سٹی کیلئے دو کلومیٹرکیبل بچھائی جائے گی یہ گرڈ سٹیشن مسلم لیگ دور حکومت میں انجینئر امیر مقام کی کوششوں سے مکمل ہوا تھا جوکہ تحصیل بٹ خیلہ میں بجلی کے دیر ینہ اور سنگین لووولٹیج ٹریپنگ اور اوورلوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے بنایا گیا تھا تاہم پہلے مر حلے میں یہا ں کے چار فیڈر حصار با با،خار، پرویز شہید اور بٹ خیلہ اولڈ کواس سے منسلک کر دیا گیا تھا اور اب طویل عر صہ بعدبٹ خیلہ سٹی اور ایکسپریس فیڈرزکو بھی اس گرڈ سے منسلک کیا جارہا ہے اس کے بعد تحصیل بٹ خیلہ کے صارفین بجلی کا تما م تر انحصار بٹ خیلہ گرڈ سٹیشن پر ہو جائے گااور انھیں چکدرہ گرڈ سے پیدا ہونے والے آئے روز کے مسائل سے نجات مل جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے