پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو کے ہمراہ سروس ڈیلیوری سنٹر شامی روڈ کااچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سروس ڈیلیوری سنٹر کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹا بیس) محمد اصغر خان نے ان کو سروس ڈیلیوری سنٹر میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے مختلف کاؤنٹرز پر کمپیوٹرائزڈ ریکارڈکا معائنہ کیا اور موقع پر موجود سائلین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور سٹاف کو عوام کو ہر ممکن سہولیات دینے اور ریکارڈ کی فراہمی میں آسانی کی ہدایت کی۔انچارج سروس ڈیلیوری سنٹر نے بتایا کہ پشاور میں 108 موضع جات کو آن لائن کر دیا گیا ہے جن میں فرد ات، انتقال اور دیگر سہولیات موقع پر فراہم کی جا رہی ہیں۔اور مزید موضع جات کی کمپیوٹرائزیشن جاری ہے اور ان کو جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے