اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہاکہ بجلی کی پیداوار کا طویل مدتی پلان 2005 سے زیر التوا تھا، اس پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کر بجلی پیدا کی جائے گی، پلان کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی، نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا، مستقبل میں زیادہ کیپسٹی اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا، ماضی میں ایسے پلان بنا کر گردشی قرضے اور دیگر مسائل سے بچا جاسکتا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے