تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک ) تحصیل تخت بھائی کے علاقہ عمر آباد چنچنوں خٹ میں شیطان صفت درندہ خان غالب کا10سالہ کمسن بچہ شاہ فیصل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش۔ متاثرہ بچے کی رپورٹ پر پولیس اسٹیشن لوند خوڑ کے ایس ایچ او ولایت شاہ خان نے فوری طور پر کارروائی کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزم جنسی درندے کو گرفتار کر لیا۔ اطلا عات کے مطابق نواحی علا قہ میں شیطان صفت ملزم خان غالب ولد شفیع الدین نے اپنے گاؤں کے رہائشی کمسن بچہ شاہ فیصل کو 10روپے کی لالچ دیکر قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ جہاں اس کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی کوشش کی گئی کہ اس دوران دیگر بچوں کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہوگئے۔ لوند خوڑ پو لیس نے بچے کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دفعہ  377B-53CPA کے تحت مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کو بعد ازاں سول جج تخت بھائی راشد علی کی عدا لت میں پیش کرکے پولیس نے عدا لت سے اس کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے