ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شرط عائد کردی ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ افغان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور طالبان حکومت کی معاونت صرف اسی صورت میں کریں گے جب حکومت سازی میں تمام دھڑوں کو شامل کیا جائے گا۔طالبان کی جانب سے پاکستان، چین، ترکی، ایران، قطر اور روس کو نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔افغانستان میں حلف اٹھانے والی نئی حکومت کی تقریب میں شرکت کی دعوت طالبان کی جانب سے اس وقت دی گئی ہے کہ جب وادی پنجشیر میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے گوکہ مزاحتمی فورس نے اس دعوے کی نفی کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے