سوات (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز تھانہ سوات نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارؤائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں افیون برآمد کرلی۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز تھانہ سوات کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ ملاکنڈ ایجنسی کے ایک دکان میں بھاری مقدار میں آفیون ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ ایکسائز ملاکنڈ ریجن کے سرکل آفیسر قریب احمد خان نے اپنی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سوات عاکف نواز، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سوات تاثیر خان کے علاوہ بھاری نفری کے ہمراہ رتھانہ بازار ملاکنڈ ایجنسی کے دکان پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران دکان کے خفیہ خانوں سے 9000گرام آفیون برآمد کرلی اور ملزم ر مہران ولد عبدالستار کو بروقت گرفتار کرلیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا ایک خصوصی مہم شروع کررکھا ہے۔معاشرے سے منشیات کے لعنت کا خاتمہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے