پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔خود کار اسلحہ اور ہزاروں کارتوس برآمدملزم گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے احکامات پر پائیدار امن کیلئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔اسی سلسلے میں شاد علی ایس ایچ او پبی نے پولیس نفری کے ہمراہ جی ٹی روڈ تارو جبہ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔مشکوک گاڑیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جا رہی تھی۔ایک سوزوکی کو روکا گیا۔سوزوکی نمبری 2796/مردان کی تلاشی لینے پر سوزوکی کے خفیہ خانوں سے 03 عدد ریپیٹر،02 عدد پستول،ایک کلاشنکوف، ایک رائفل کلاشنکوف نما،09عدد میگزین اور 12 ہزار کاروتوس برآمد کر لئے گئے۔ملزم عابد ولد عبدالحنان ساکن درہ آدم خیل کو موقع پر گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے