تخت بھائی ( مانند نیوز ڈیسک) تھانہ تخت بھائی پولیس کی کامیاب کارروائی، لوگوں کی غیرموجودگی میں انکے گھروں میں گھس کر چوری کرنے والے ملزمان گرفتار۔مال مسروقہ رقم،طلائی زیورات اور واٹرپمپس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ تخت بھائی  مزدور آباد سے تعلق رکھنے والے فضل سبحان، شیرین محمد،  فضل رحمان، زینور شاہ، عبدالشکوراور مراد کے گھروں سے مختلف اوقات میں انکی غیرموجودگی میں ملزم/ ملزمان نامعلوم نے رقم،طلائی زیورات اور واٹرپمپس چوری کرکے لے گئے تھے جسکی رپورٹ تھانہ تخت بھائی پولیس کو موصول ہوکر ایس ایچ او نورمحمدخان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان ظہیرعباس ولد زبیرمحمدسکنہ ٹکر روڈ صدر کالونی اوراویس ولدحبیب سکنہ جان خان کلے تخت بھائی تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔گرفتارملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر مال مسروقہ رقم 64 ہزارروپے، ایک تولہ سونا اور 02 عدد واٹرپمپس برآمدکئے گئے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے