بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو مانیٹرنگ افسران کی تعریف کی۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روزپولیو کے حوالے سے جائزہ اجلاسکی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔ جس میں انتظامی افسران سمیت محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت ہوئی۔