دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد شعیب ضلعی جرگہ ہال میں کرونا ویکسینیشن کے بارے میں ضلع بھر کے علمائے کرام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام کو بتایا کہ تمام لوگ کورونا کی حفاظتی ویکسین لگوائے اب چونکہ صوبائی حکومت نے پندرہ سال سے لے کر اٹھارہ سال تک کے تمام بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کی اجازت دی ھے۔اسلیے اپنی مدارس میں تمام طلباء وطالبات کی ویکسین کروانے اور ان کو پابند کریں۔لہٰذا پندرہ سال عمر سے زائد تمام طلباء وطالبات کرونا کے حفاظتی ویکسین لگوانے تاکہ اس مہلک وباء سے بچاؤ ممکن ھوسکے۔علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ ضلع بھر کے علماء کرام ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ڈپٹی کمشنر نے تعاون کرنے پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد شعیب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خورشید عالم نے گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکول ریحانکوٹ دیر اربن کا معائنہ کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران انھوں نے اساتذہ کی حاضری رجسٹر چیک کیا،کورونا ویکسین اور ایس او پیز کا بھی معائنہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے