شیرگڑھ (مانند نیوز ڈیسک) ایگریکلچر اینڈ ایکسٹنشن مردان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امیرحتم  نے کہا ہے کہ زراعت کو ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے زراعت کی ترقی اور زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے زرعی ایمرجنسی نافذ کی ہے کاشتکار اور زمیندار زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے زرعی ماہرین کی ہدایات مشوروں پر عمل درامد کو ہر صورت میں ممکن بنائے کاشتکار زیادہ سے زیادہ کینولا کی کاشت کریں تاکہ ملک خوراکی تیل پر خود کفیل ہو سکے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت ماہرین ہروقت حاضر ہیں تاکہ حکومت کی زرعی ایمرجنسی پر عمل درآمد ممکن ہو سکے وہ زرعی سرکل ہاتھیان کے حاجی شیر زمان کلے میں کینولا کی کاشت کے حوالے سے کسان آگاہی مہم کے سلسلے میں کسان آگاہی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے آگاہی اجتماع سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد وسیم ڈاکٹر یوسف علی ہاتھیان سرکل کے انچارج ڈاکٹر جان محمد کاشتکار لطیف خان اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ کسان تیل دار فصلوں کو زیادہ سے زیادہ کاشت کریں تاکہ پاکسان تیل کی پیداوار پر خود کفیل ہو سکے کیونکہ برآمد ہوئے تیل پر حکومت کا اربوں روپے زرمبادلہ خرچ ہو رہا ہے تو دوسری طرف سے برآمد کئے جانے والے پام آئل مضر صحت ہیں لہذا کسان برادری زرعی ماہرین کی ہدایات کے مطابق تیل دار فصلوں کو کاشت کریں اس وقت کینولا کی کاشت کا سیزن ہے اگر کسی بھی کسان نے ایک ایکڑ کینولا کاشت کیا تو حکومت ان کو 5000 روپے دے گی اور 20 جریب کینولا کاشت کرنے والے کسان کو ایک لاکھ روپے دے گی انہوں نے کہا کہ کسان زرعی ماہرین کی ہدایات اور مشوروں کے مطابق کاشتکاری اور زمینداری کو ممکن بنائے تاکہ ان کی زرعی پیدوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔v

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے