ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوتھانہ ٹل پولیس نے دوکان سے چوری کرنے والے دو رکنی چور گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتارچوروں کے قبضے سے چوری کی گئی ہزاروں کی نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے.جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش سمیت بامسلح شخص کوبھی حراست میں لے لیاگیاہے،جن کے قبضے سے کلاشنکوف،پستول اورمنشیات برامدکرلی گئی ہے*۔تفصیلات کیمطابق ہنگو تھانہ ٹل پولیس نے گزشتہ رات   دوکان سے چوری کرنے والے دورکنی چور گروہ کوگرفتارکرلیاہے۔گرفتارمبینہ چور محمدجہانزیب ولداطلس میر اورظہور ولد خائستہ جان ساکنان میانجی خیل نیگزشتہ شب  علاقہ میانجی خیل میں اسرارخان ولدگلات شاہ کی دوکان کے تالے کھل کر سترہزار روپے چوری  کیے تھے،جسکی باقاعدہ ایف ائی ارتھانہ ٹل میں گرفتار  ملزمان کے خلاف مزکورہ مالک دوکان کی مدعیت میں  درج کردی گئی تھی.واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان(PSP) نے ایس ایچ او ٹل فضل محمدخان کووردات میں ملوث ملزمان  کی جلد سے جلد گرفتاری کاحکم دیا تھا،جس پرایس ایچ او تھانہ ٹل فضل محمدخان  نیڈی ایس پی ٹل سعادت خان کی  سربراہی میں  نہایت حکمت عملی سے ملزمان کوچھاپہ مار کاروائی  کیدوران مال مسروقہ سمیت گرفتارکرلیا۔جس میں چوری کی گئی رقم سترہزار پاکستانی روپے شامل ہے۔جبکہ دوسری کاروائی میں  پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران منشیات فروش  اورنگزیب ولدعجب خان سکنہ محلہ صحبت خان ٹل کوگرفتارکرکیان کے قبضے سے1020گرام چرس اور9MMپستول برامدکرلیا جبکہ ملزم نورصاحب جان ولد نصیب جان سکنہ محلہ فاروق اعظم ٹل کوکلاشنکوف سمیت گرفتارکرلیاگیاہے۔گرفتارملزمان کوتھانہ ٹل منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کیخلاف  15AAاور9D CNSAکے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے