بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ، ضلعی صارف عدالت ملاکنڈ کے رجسٹرار سید کریم با چہ ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی سینئر نائب صدر محمد سہیل خان اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر گل زمین نے پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس میں ہونے والی پارٹی میں ایپکا کے ضلعی صدر پیر سلیم خان کلاس فور یو نین کے صدر پیر سعید خان اور رجسٹرار کے کلاس فیلو ایس ڈی او واپڈا حضرت حسن مولانا فضل کرم کے علاوہ سینئر صحا فیوں احسان الر حمن ساگراور خالداقبال نے بھی شرکت کی۔