چکدرہ(مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی اف مالاکنڈ شعبہ صحافت کے طباء وطالبات کے جانب سے عالمی ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی  تقریب کے مہمان خصوصی مالاکنڈ یونیورسٹی کے  شعبہ صحافت  کے چیئرمین فدا اللہ تھے۔ اس کے علاوہ شعبہ صحافت کے سجاد علی، مسعود خان شاکر اللہ جان محمد اور امیتاز احمد بھی موقع تقریب میں موجود  تھے طباء کے جانب سے اساتذہ  کو پھولوں  کے ہار پہنائے گئے اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پرمہمان خصوصی یونیورسٹی اف مالاکنڈ شعبہ صحافت کے  چیئرمین فدا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ر اسے روحانی باپ کا درجہ بھی حاصل ہے۔ استاذ بچوں کی بہتر تربیت میں اہم کرداراداکرتاہے۔ وقت کاتقاضاہے کہ استاد کوقدرکی نگاہ سے دیکھاجائے انہوں نے اج کل کے دور کے صحافت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئیکہا کہ ہم اپنے طلباء وطالبات کو عملی صحافت سکھائیں گے اور صحافت کے ذریعے ملک وقوم کی خدمت کرینگے انہوں نے مذید کہا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ صحافت کے طلباء وطالبات کیلئیایف ایم ریڈیو سٹیشن ٹی وی پروڈکشین اور ٹی وپروڈکیشن سٹوڈیو پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے