ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے باہمی اشتراق سے 38ویں سالانہ ضلعی خواتین مقابلہ نعت خوانی اختتام پزیر ہو گئے۔ 15سال سے کم عمر بچیوں میں عجوہ بتول جب کہ 15 سے 25 سال کی کٹیگری میں نورش خالد اعوان اول قرار پائیں۔بچوں اور مرد کٹیگری  کے مقابلے آج منعقد ہوں گے۔پہلے روز خواتین مقابلوں کے اختتام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ان مقابلوں کے فوکل پرسن آمین الحسن نے کامیاب نعت خواں بچیوں اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سالانہ نعت خوانی کے مقابلے منگل کے روز جلال بابا آڈیٹو ریم  ایبٹ آباد کے کے اباسین ہال میں منعقد ہوئے۔جس  میں بچیوں اور طالبات کی کٹیگری کے پہلے روز 15 سال سے کم عمر بچیوں اور  15سے 25سال کی خواتین کے مقابلے ہوئے جس میں سرکاری وپرائیوٹ تعلیمی اداروں،مدارس، سکولز،کالجز یونیورسٹی اور نعت اکیڈمی کی بچیوں اور طالبات نے حصہ لیا،15سال سے کم عمر بچیوں میں عجوہ بتول نے اول،ایمن سجاد نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی آنسہ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اور خصوصی انعام ہائی گرلز ہائی سکول میر پور کی شمائلہ بی بی نے حاصل کیا۔اسی طرح  15سال سے 25 سال کی کٹیگری میں ہونے والے مقابلے میں سلہڈ کی رہائشی نورش خالد اعوان نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔جب کہ منڈیاں ایبٹ آباد کی نابینا نعت خواں صبا پرویز نے دوسری اور ملک پورہ کی سیدہ نورانی کاظمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اس کٹیگری میں گورنمنٹ گرلز کالج نمبر دو منڈیاں کی ابرش حفیظ خصوصی انعام کی حقدار قرار پائیں، مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آمین الحسن  نے دونوں کٹیگری کی پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن  حاصل کرنے والی طالبات میں ٹرافیاں سرٹیفیکیٹ اور خصوصی شیلڈذ تقسیم کیں۔ان مقابلوں میں اول آنے والی طالبات 11اکتوبر کو ریڈیو پاکستان پشاور میں منعقدہ صوبائی مقابلوں میں ضلع ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آمین الحسن نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی قرآت اور نعت کے مقابلوں کی مکمل سرپرستی کی جائے گی اور اس حوالے سے کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی۔جب کہ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ایبٹ آباد کے بچے اور بچیوں نے ملکی سطح پر پوزیشن حاصل کی تو ان کے اعزاز میں علیحدہ سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔سالانہ مقابلہ نعت کا انعقاد کسی سعادت سے کم نہیں ہے۔نعت اور قرات کی ضلع بھر میں دھوم ہونی چائیے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر ندیم ناصر کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اس کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد کو سیاحت میں منفرد اعزاز اور پہچان حاصل ہے خوائش ہے کہ یہاں کے نعت خواں بھی ملکی اور صوبائی سطح پر نمایاں اعزاز برقرار رکھیں۔انہوں نے مقابلہ میں پوزیشن لینے والی طالبات اور حصہ لینے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور مقابلہ کے انعقاد میں ڈائریکٹر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب اور مناک ریسٹورنٹ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس،ڈسٹرکٹ یوتھ آفس،اور ٹی ایم اے ایبٹ آباد  کے خصوصی تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں انچارج شعبہ نعت ہزارہ اباسین آرٹس کونسل طائر منیر اعوان،سیکرٹری خالد وحید قریشی،ڈپٹی سیکرٹری آفتاب احمداورپروٹوکول ایڈوائزر ظہور احمد مغل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کونسل کی شعبہ نعت کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ان مقابلوں میں ججز کے فرائض ملک کی نامور خواتین نعت خوانوں ساحرہ خان،ڈاکٹر شاہانہ یوسف اور منزہ وحید نے انجام دیئے۔جب کہ اس موقع نعت اکیڈمی کے سینئر نعت خواں ذیشان گوہر،سیف اللہ عباسی،سید مہر علی شاہ بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے