جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرتحصیل جمرودمیں خیبرشوگرہسپتال کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں 100 سے زائد مریضوں کا فری معائنہ اور ادویات دی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشوکت حیات نے کہا کہ شوگر میں مبتلا مریضوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جن میں بعض ایسے غریب مریض بھی ہے جو اپنا علاج کروانے کی استطاعت نہیں رکھتے اسلئے ان غرباء کے علاج کیلئے مخیر حضرات کو آگے آکر ایسے اداروں کیساتھ مدد کرنا چاہئے جو شوگر میں مبتلا مریضوں کی مفت علاج کرا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں فری شوگر ہسپتال کا پہلا برانچ جمرود میں قائم کیا گیا ہے، اس ہسپتال میں مریضوں کی معائنہ اور ادویات فراہم کی جائیگی جبکہ مریضوں کو علاج کیلئے پشاور میں قائم ہسپتال کو بھیجوا دئیے جائینگے، جمرود ہسپتال میں ہر ماہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی معائنہ کے لئے آئینگے۔