اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 137روپے79 پیسے ہوگئی۔ مٹی کا تیل 10روپے 95 پیسے مہنگا کیا گیا جس کے بعد ایک لیٹر مٹی کا تیل 110روپے 26 پیسے کا ہوگیا۔ہائی  سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور نئی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 134 روپے 48 پیسے ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک لیٹر لائٹ ڈیزل آئل 108 روپے 35 پیسے کا ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا، نئی قیمتیں 15 روز کے لئے نافذ ہوں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے