اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کالعدم تحریک لبیک کا مارچ مریدکے میں تین روزقیام کے بعد اسلام آباد کی طرف چل پڑا،اسلام آبادآنیوالے راستے بند کر دیئے گئے۔ مارچ میں ہزاروں کارکنان شریک ہیں جبکہ مریدکے سے آگے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔اسلام آبادکی طرف جانیوالی جی ٹی روڈپر متعددمقامات پر کنٹینرزلگائے گئے۔ دریائے چناب سے پہلے سڑک پرخندقیں بنادی گئیں۔راولپنڈی پولیس نے مری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا۔ اہم شاہراہیں سیل ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مری روڈ اور ملحقہ شاہراہوں کے تمام تعلیمی ادارے و تمام کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ مری روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ، بینک اور دفاتر بھی بند ہیں۔
Supporters of Tehreek-e-Labbaik Pakistan (TLP) party shout slogans during a sit-in protest in Lahore on October 20, 2021, demanding the release of their leader Hafiz Saad Hussain Rizvi, son of late Khadim Hussain Rizvi, founder of hardline religious political party Tehreek-e-Labbaik. (Photo by Arif ALI / AFP)