اسلام آباد (مانند نیوز)فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2021 کے لیے تیسری سہ ماہی کے مالی  نتائج کا اعلان۔27 اکتوبر 2021 کو ہونے والے فوجی فرٹیلائزر کمپنی ( ایف ایف سی) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں، بورڈ نے 30 ستمبر 2021 کو  اختتام پذیر ہونے والی نو ماہ کی مدت کے نتائج کا اعلان کیا۔

کمپنی نے 15.89 ارب روپے کا مستقل خالص منافع حاصل کیا جبکہ فی شیئر کمائی 12.49 روپے رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15% زیادہ ہے-

ایف ایف سی نے اس مدت کے دوران 1,867 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار حاصل کی اور مجموعی سیلز آمدنی 73.59 ارب روپے رجسٹر کی –

متعلقہ کمپنی کی طرف سے زیادہ منافع کی تقسیم (higher dividend distribution)  کی وجہ سے کمپنی کی دیگر آمدنی میں بھی اضافہ ہوا –

کمپنی نے سال 2021 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 9.85 روپے فی حصص کی مجموعی تقسیم کے ساتھ 3.75 روپے فی حصص کے تیسرے عبوری ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے