درگئی (نمامانندہ مانند) مالاکنڈتحصیل درگئی بازارمیں دن دیہاڑے سکول ٹیچرپراندھادھند فایرنگ کرکے قتل کیاگیاجبکہ عینی شاہدین کے مطابق موقع پرموجودلیویزاہلکاروں نے ملزمان کاتعاقب کرکے ہوائی فایرنگ بھی لیکن ملزمان فایرنگ کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقہ عوام نے احتجاجاًلاش مین چوک درگئی میں رکھ کرملاکنڈشاہراہ کوبلاک کردیا۔ مقدمہ درج تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرایمری سکول قالدرہ میں تعینات سکول ٹیچرعبدالعزیز ولد معتبرخان سکنہ مشکل آبادلنڈے خارکی درگئی بازارمیں سوداسلف خریدنے کے بعداپنے گھرجارہاتھاکہ نیشنل بینک درگئی کے قریب پہلے سے تھاک میں بیٹھے ملزمان نے ان پراندھادھندفایرنگ شروع کی جس سے وہ شدیدزخمی ہوئے۔ زخمی سکول ٹیچرعبدالعزیزکوقریبی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی پہنچایاگیامگرسرپرگولیاں لگنے سے زخمی کی تاب نہ لاکراپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ بعدآزاں علاقہ عوام اورمقتول کے ورثانے لاش کو مین چوک درگئی لاکرمین ملاکنڈشاہراہ کوہرقسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کردی۔ مظاہرین نے ملاکنڈانتظامیہ کیخلاف شدیدنعرے بازی کی اورباربارقاتل کے فوری کامطالبہ کررہے تھے ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ اس سے قبل بھی اسی خاندان کے اورنوجوان کورات کی تاریکی میں قتل کرکے بوری بندلاش ویرانے میں پھینکاگیاجس کی باقاعدہ ایف آئی اردرج ہے لیکن ملاکنڈانتظامیہ نے آج تک نہ اس اندھے قتل کاڈراپ سین کھولااورنہ ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا جبکہ اسکے بعداسی خاندان کے ایک اورچشم وچراغ کودن دیہاڑے بھرے بازار فایرنگ کانشانہ بناتے ہوئے ابدی نیندسلادیا۔ جبکہ موقع پرموجود لیویزاہلکاروں نے ملزم کاتعاقب کرکے ہوائی فایرنگ بھی کی لیکن انکوگرفتارکرنے میں ناکام رہے۔ یادرہے کہ سکول ٹیچرعبدالعزیزجس کااپناایک نجی تعلیمی ادارہ بھی تھااورحال ہی میں موجودہ تحریک انصاف حکومت میں سرکاری سکول ٹیچر کی تعیناتی بھی ہوئی تھی۔ احتجاج میں علاقہ عوام،مقتول کے ورثا،سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے مالکان اورشعبہ دروتدریس سے تعلق رکھنے والے افراد کثیرتعدادمیں موجودتھے مسلسل تین سے چارگھنٹوں تک مین ملاکنڈ شاہراہ کومین چوک درگئی کے مقام پربندرکھالیکن ملاکنڈانتظامیہ کے کسی ذمہ دارحلقوں نے احتجاجیوں کیساتھ کوئی رابطہ نہیں کیاجبکہ شام کااندھیرہ ڈھلنے تک ملاکنڈانتظامیہ کے جانب سے کوئی خاطرخواہ رسپناس نہیں ملاجس کے باعث مقتول کے ورثااوراحتجاج کرنیوالے علاقہ عوام میں شدیدغم وغصہ پایاگیا۔احتجاجی مظاہرے کے چارگھنٹے گزرنے کے بعد سب سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈکے جنرل سیکرٹری حاجی ارشادمھمند، پی ٹی آئی کے سلیمان خان،حارث ساگراوردیگرقایدین نے احتجاجیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے تشریف لائے اورانکاموقف سناجس کے بعدآخرکار ملاکنڈانتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرملاکنڈانوارالحق، اے سی درگئی فوادخان خٹک،اے اے سی درگئی وحیداللہ خان،صوبیدارمیجرملاکنڈ لیویزفورس سمیع اللہ باچا،اوردیگرذمہ داران نے عوامی نشینل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ارشادمھمنداورپاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبرصوبائی اسمبلی پیرمصورخان غازی کے بھائی پیراسلام خان غازی کے ہمراہ مقتول کے ورثاکیساتھ کامیاب مذاکرات کئے اورقاتل کے گرفتاری کیلئے کل شام تک وقت مانگااوراپنی جانب سے لواحقین کوفوری کاروائی کی یقین دھانی کی جس کے بعداحتجاج کوختم کرکے پرامن طورپرمنتشرہوئے اورلاش کولیکراپنے رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوئے ۔ یادرہے کہ احتجاجی مظاہرے میں شامل مردوخواتین نے ملاکنڈانتظامیہ کیخلاف شدیدنعرے بازی کی اوروقوعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیا۔ جبکہ ملاکنڈانتظامیہ کے مطابق لیویزتھانہ درگئی کے انچاج صوبیدارجمال شاہ اپنے بھاری بھرلیویزنفری کے ہمراہ ملزم کی تلاش میں سرگرم عمل اورملزمان کے رہاشگاہوں اورقریبی حلقوں پرچھاپے مارنے مصروف عمل رہے۔ ملاکنڈ لیویز تھانہ درگئی میں سکول ٹیچرعبدالعزیزولدمعتبرخان سکنہ خارکی کے قتل میں ملوث ملزم نورحسین ولد محمدحسین کیخلاف مقتول کے قریبی رشتہ دارسردارخان ولدرحیم گل کے مدعیت میں مقدمہ درج کی گئی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے غرض مختلف مقامات پرلیویزکی چھاپہ مارٹیم کی کاروائیاں جاری ہیں اورجلدہی قاتل کی گرفتاری عمل میں لائی جائگی۔
ادھرپرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ملاکنڈکے جنرل سیکرٹری محمدزمان، تحصیل درگئی کے صدرسھیل احمدخان اوردیگرنجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے سکول ٹیچرعبدالعزیزکے بھیمانہ قتل کیخلاف اعلامیہ جاری کیاہے جس میں قتل کی شدیدمذمت کی گئی ہے اوردن دیہاڑے بھرے بازاروں میں آئے روزخونریزواقعات کوملاکنڈانتظامیہ کے ناکامی قراردیاگیاہے انہوں نے کہاہے کہ اگرکل تک قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارنہ کیاگیاتواگلے روزاپنے شھیدمعلم ساتھی کے گھرانے کوانصاف دلانے اورقاتل کے گرفتاری کیلئے ضلع بھرکے تمام نجی تعلیمی اداروں کواحتجاجاًبندکرکے سڑکوں پرنکلیں گے جس میں ہونیوالے تمام ترمالی وجنقصانات کی ذمہ داری حکومت وقت اور مقامی انتظامیہ پرعایدہوگملاکنڈ