پشاور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت ایڈورڈز کالج پشاور کے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس جمعرات کے روز گورنر ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ایڈورڈز کالج کے پرنسپل کی تعیناتی کیلئے طے کردہ اہلیت و تجربہ کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈورڈز کالج کی روایات کی روشنی میں ایگزیکٹو کمیٹی کو بھی بحال کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ایڈورڈز کالج کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی کا مرحلہ بھی جلدازجلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔اس موقع پر گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ایڈورڈ زکالج کی تاریخی علمی حیثیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، صوبہ کے تعلیمی اداروں میں ایڈورڈز کالج ایک تاریخی و معیاری مقام رکھتا ہے اور شعبہ تعلیم میں مذکورہ تعلیمی ادارے کے کردار اوراہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔بورڈ آف گورنرز اجلاس میں وزیراعلٰی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش، سیکرٹری اعلی تعلیم داؤد خان، کمشنر پشاور ریاض محسود، بشپ ہیمفرے سرفراز پیٹر،قائمقام پرنسپل پروفیسر محمدذکی، سارہ صفدر و دیگر بورڈ اراکین نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے