چمن (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر پر باب دوستی کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔باب دوستی پانچ اکتوبر کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کیا تھا۔ گذشتہ روز پاک افغان حکام اور ٹریڈیونینزنے باب دوستی کھولنے پراتفاق کیا۔کسٹم حکام نے کہا کہ باب دوستی گڈزٹرانسپورٹ دوطرفہ ٹریڈ کیلئے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ پیدل آمدورفت صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔افغانستان میں پھنسے خالی پاکستانی کنٹینرز باب دوستی سے پاکستان میں داخل ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے پھل سبزیوں کے ٹرک افغانستان میں داخل ہوگئے۔پاکستانی حکام نے بتایا کہ رات کے اوقات میں دونوں جانب کسٹم عملے کی موجودگی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے