اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث بحرین سے اسلام آباد آنیوالا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کی غلط رہنمائی کی جس کی وجہ سے طیارہ8ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5ہزار فٹ بلندی پر آگیا۔طیارہ جیسے ہی 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراؤنڈ پراکسیمیٹی وارننگ سسٹم جاری ہوگئی، جس پر کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔ جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔ ڈی جی سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔دوسری جانب ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئر انویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے، کنٹرولر نے کپتان کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا اور کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا تھا، کپتان نے دوبار رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے اترنے کی اجازت دی جائے، موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے