اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ترجمان پمز کے مطابق ہسپتال میں ڈینگی کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جس کے بعد پمز میں اب تک ڈینگی کے 2300 سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہسپتا ل میں اس وقت ڈینگی کے 371 مریض زیر علاج ہیں۔پمز ہسپتا ل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کو زندگی بچانے والی ادویات مفت دی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 494 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3 افراد اس وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے