ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان کے قریب فوجی اڈوں کیلئے کوششیں کر سکتا ہے۔روس کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لارف نے کہا کہ سنا ہے امریکا ہندوستانی سرزمین کچھ مواقعوں پر استعمال کرنے کیلئے بھارت کو راضی کر رہا ہے، ایسی ہی تجاویز پہلے پاکستان اور ازبکستان کو موصول ہو چکی ہیں جنہیں مسترد کر دیا گیا تھا۔لاروف نے یاد دلایا کہ روسی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کو جولائی میں جنیوا سربراہی اجلاس میں کہا تھا کہ روس وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی سرزمین پر امریکی فوجی انفراسٹرکچر کی تعیناتی کے لیے معاہدے کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے