لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کھوکھلی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم کی کھوکھلی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے، یہ عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں، ان میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔مسترد شدہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پی ڈی ایم کی قیادت کے چہروں سے مایوسی عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے عناصر ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں جو کبھی رکے گا نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے