کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ امیرخان متقی نے اثاثوں کی بحالی کیلئے امریکا کوخط لکھ دیا۔افغان میڈیا کے مطابق امریکی حکومت کولکھے گئے خط میں قائم مقام افغان وزیرخارجہ عامرخان متقی نے کہا ہے کہ افغان اثاثوں کو منجمد کرنا نہ تو امریکی عوام کا مطالبہ ہے اورنہ ہی اس سے مسائل حل ہوں گے اس لئے امریکی حکومت افغانستان کے اثاثے بحال کرے۔قائم مقام افغان وزیرخارجہ نے بینکوں میں موجود اثاثے بھی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔افغانستان اورامریکا کے درمیان اب کوئی براہ راست تنازع نہیں رہا۔افغان عوام کومعاشی تحفظ کے چیلنج کا سامنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے